پانی میں گھل کر غائب ہونے والی ’کاغذی بیٹری‘
سویڈن: دنیا بھر میں ایسے آلات کی تعداد بڑھ رہی ہے جو کم وقت یا ایک مرتبہ استعمال ہوتے ہیں اور اب ان کے لیے ازخود گھل کر ختم ہونے والی ماحول دوست کاغذی بیٹری تیار کرلی گئی ہے۔ اس سےماحول پر بیٹریوں کے منفی اثرات اور زہریلے کیمیائی اجزا کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
اس سے کم بجلی خرچ کرنے والے سینسر، اسمارٹ لیبل والی اشیا، ٹریکنگ اور طبی آلات اور دیگر برقی پرزوں کو توانائی فراہم کی جاسکے گی۔ یوں کاغذی بیٹری پانی سے روبہ عمل ہوگی اور خاص وقت میں گھل کر ختم ہوجائے گی۔