ٹوئٹر ‘don’t @ me’ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار
کیلیفورنیا: مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نیا ’don’t @ me‘ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ کون ان کو پوسٹس میں ٹیگ کرسکتا ہے اور کون نہیں۔
’@‘ کا نشان کسی بھی پوسٹ میں کسی صارف کو ٹیگ (جس کو مینشن بھی کہا جاتا ہے) کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نشان ٹیگ کیے جانے والے شخص کے اکاؤنٹ کا ایک لنک بناتا ہے اور ان کو پوسٹ اور پوسٹ پر بعد میں آنے والی جوابات کے متعلق مطلع کرتا ہے۔