سحر طاری کردینے والی چاند کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ایرانی نژاد امریکی دریا کاوا مرزا نے چاند کی کُل 360 تصاویر لیں پھر انہیں ملا کر ایک تصویر تشکیل دی جس میں چاند پر پڑنے والی سورج کی روشنی چاند پر موجود لاتعداد گڑھوں اور مختلف نشانات کو واضح کر رہی ہیں۔
مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھی کمنٹس میں تبصرے کرتے ہوئے اپنی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور چاند کی خوبصورتی کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔