بِٹ کوائن مائیننگ ہر سال آسٹریا سے زیادہ توانائی استعمال کرتی ہے، تحقیق
نیو میکسیکو: بِٹ کوائن دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی ہے لیکن نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات کو ممکنہ طور پر وقعت نہیں دی جارہی ہے۔
نئی تحقیق میں امریکی محققین نے گزشتہ پانچ سالوں میں انسانی سرگرمیوں، بشمول بٹ کوائن کی مائیننگ، کے سبب موسم کو پہنچنے والے توانائی سے متعلقہ نقصانات پیش کیے۔
بِٹ کوائن مائیننگ ایک ایسا عمل ہے جس میں کمپیوٹیشنل پرابلمز حل کرکے نئے بِٹ کوائنز بنائے جاتے ہیں۔ اس عمل میں بھاری مقدار میں توانائی استعمال ہوتی ہے