وزیراعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات

وزیراعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات

اہم تقرری پر مشاورتوزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات کے بعد وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ ہے، جس میں اہم قومی امور اور اہم تعیناتیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کہاانہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کو تقرری کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔ہے۔ اس پیش رفت کے بعد وزیر دفاع آج پھر وزیراعظم کے پاس گئے، جہاں انہوں نے اہم امور اور تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ تکنیکی امور ہیں، جنہیں طے کرنا ابھی باقی ہے۔
گزشتہ روز خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ اہم تعیناتی سے متعلق 25 اور 26 نومبر تک معاملات طے پا جائیں گے۔